جہلماہم خبریں

جہلم کے شہریوں کے لئے سرکاری سطح پر معیاری تعلیم نظام کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنرپرویز اختر

جہلم: ڈویژنل پبلک سکول کے بورڈا ٓف گورنرزکا اجلاس ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت منعقد کیا گیا، ڈی پی ایس جہلم میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ترجیحات مقرر کی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ڈی پی ایس بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح پر ڈی پی ایس کے لئے تین کمیٹیاں تشکیل دیں، ایگزیکٹو کمیٹی، فنانس کمیٹی اور بھرتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔ جہلم کے شہریوں کے لئے سرکاری سطح پر معیاری تعلیم نظام کے لئے کام کیا جا رہا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد ارشد بھدر،اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد ، سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد معروف ، سماجی کارکن فرحت ضیاء کمال، سی او ایم سی جہلم، ایم ایس فاروق بنگش اور دیگر افسران موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر کو ممبران کمیٹی نے معیار تعلیم میں بہتری لانے کے لئے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button