جہلم

محکمہ تعلیم ضلع جہلم نے ایجوکیٹرز اور اے ای اوز کی بھرتی کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا

جہلم: محکمہ تعلیم ضلع جہلم نے ایجوکیٹرز اور اے ای اوز کی بھرتی کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا، انٹرویوز تحصیل کی سطح پر ہوں گے ۔

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میرٹ میں آنے پر اصل دستاویزات کے ساتھ اپنے متعلقہ تحصیل کے انٹرویوز سنٹرز پر صبح 8.30بجے تشریف لائیں ۔

تحصیل سوہاوہ کیلئے انٹرویوز3فروری بروز ہفتہ گورنمنٹ کیپٹن حسنات شہید ہائی سکول سوہاوہ ، تحصیل دینہ کیلئے مورخہ5فروری بروز سوموار بمقام گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول فار بوائز دینہ ، تحصیل جہلم کیلئے مورخہ 6فروری بروز منگل گورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی سکول جہلم جبکہ تحصیل پنڈدادنخان کیلئے مورخہ 8فروری 2018ء بمقام گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2پنڈدادنخان ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button