جہلماہم خبریں

ریسکیو 1122 جہلم کی ماہ جنوری میں مثالی کارکردگی، مجموعی طور پر 717افراد کو ریسکیو کیا

جہلم: جنوری 2018ء ریسکیو1122 جہلم کی کارکردگی مثالی رہی۔ ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 717لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد601 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔جبکہ 77 لوگوںکو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا۔

تفصیل کے مطابق ریسکیو 1122 جہلم کومجموعی طور پر 29334فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 702ایمرجنسی کی کالز تھیں۔ ان میں 140روڈ ٹریفک ایکسیڈینٹ، 475میڈیکل ایمرجنسی،15فائر ایمرجنسی،11کرائم کیس،01 ڈوبنے کا واقعہ، اور 60متفرق ایمرجنسیز تھیں۔

علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع جہلم سے کل 240مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا،لاہور اور گجرات کے بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیاگیا۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے 123، آر ایچ سی دینہ سے 30، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان سے 66اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ سے 21ریضوں کو بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔

فائل فوٹو
اس موقع پر انچارج ریسکیو1122 جہلم ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ریسکیو1122 کا ادارہ عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔لہٰذا ہم عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس نمبرپر غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں۔کیونکہ ایسا کرنے سے کسی مستحق شخص جس کو سروس کی اشد ضروروت ہو،اس کی جان بھی جا سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button