جہلم

ادب افروز جہلم کی ماہانہ ادبی نشست میجر اکرم شہید پارک لائبریری ہال جہلم میں منعقد ہوئی

جہلم: ادارہ ادب افروز جہلم کی ماہانہ ادبی نشست میجر اکرم شہید پارک لائبریری ہال جہلم میں منعقد ہوئی۔جس کی صدارت معروف شاعر قمر رضا شہزادؔ نے کی ۔

مہمان خصوصی اقبال احمد قمرؔ تھے اور اسلام آباد سے تشریف لائے ہوئے شاعر شہزد واثق ؔ مہمان اعزاز تھے۔نظامت کے فرائض احسان شاکرؔ نے انجام دیے۔

ان کے علاوہ ریاض انورؔ،سید انصرؔ،اقبال ناظرؔ،امجد میرؔ،سعید میرؔ، تنویر طاہر کیانی،اعجاز روشن ؔ،عاصمہ نازؔ، رضوانہ ملک،سرفرازضیاؔ،فرید چودھری ،سید قنبرعلی ،اعجاز میرؔ، باسط علی باسطؔ،محمد طیب،مرزا نوید سہیل،محمد اشفاق حیدر،ڈاکٹر آسیہ ممتازاور دیگر نے شرکت کی۔

اعجاز میرؔ نے تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا اور محمد اشفاق حیدر نے نعت رسول مقبول ﷺسے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔

نشست کے پہلے دور میں عاصمہ نازؔ نے ’’شاعر اور مشاعرے‘‘ کے عنوان سے ایک خوب صورت مزاحیہ مضمون پیش کیا جسے سن کر حاضرین کے چہروں پر مسکراہٹ آئی اور انھوں نے اسے بہت پسند کیا۔

اس کے بعد اسی دور میں فرید چودھری نے افسانہ ’’بی پازیٹو‘‘ پیش کیا جسے خوب سراہا گیا اور بہت داد دی گئی۔دوسرا دور مشاعرہ کا تھا جس میں حاضر شعرا نے کلام پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button