سوہاوہ

جینا مرنا لدھڑ خاندان کے ساتھ ہے، بھاگنے والوں میں سے نہیں۔ مشتاق چیمہ

سوہاوہ: جینا مرنا لدھڑ خاندان کے ساتھ ہے، اپوزیشن کاٹنے کا الاپ لاپنے والے اپوزیشن کا مطلب بھی نہیں جانتے۔

ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی شخصیت مشتاق چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا الاپ لاپنے والوں نے عوام کو لولی پاپ کے سوا کچھ نہ دیا ،لدھڑ خاندان کے پروجیکٹس پر سیاست کرنے والوں کو عوام جان چکی ہے اب عوام آئندہ الیکشن میں کسی جھانسے میں نہیں آئیگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن کر کے دیکھائی ہے، بھاگنے والوں میں سے نہیں، عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے اور چوہدری فواد نے ضلع جہلم کا نام روشن کیا۔ آئندہ الیکشن میں عوام کرپٹ اور ملک لوٹنے والوں کو ووٹ کی طاقت سے ان کے منطقی انجام کو پہنچا دیگی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ لدھر خاندان کے دور میں جتنی ترقیاتی کام ہوئے آج ان کا کریڈٹ وہ لوگ لینے کی کوشش کر رہے ہیں جنہوں نے عوام کا چار سالوں میں چہرہ تک نہ دکھایا جو لوگ اقتدار میں ہونے کے باوجود اپنے لیے انصاف مانگتے رہے، وہ عام عوام کو انصاف کیا دلاینگے ۔انہوں نے کہا کہ لدھر خاندان کے ہر فیصلے کو من و عن قبول کر کے ان کے قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button