پنڈدادنخان کے علاقہ ٹوبھہ میں گھر میں آگ لگنے سے 80 سالہ خاتون جھلس کر جاں بحق

0

پنڈدادنخان: ٹوبھہ میں گھر میں آگ لگنے سے 80 سالہ خاتون جھلس کر جاں بحق ، خاتون کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ ٹوبھہ میں ایک گھر میں آگ لگنے سے سوئی ہوئی 80سالہ خاتون بھری طرح جھلس کر موقع پر پہ دم توڑ گئی۔ رات گئے لگنے والی آگ سے معتدد مویشی بھی لپیٹ میں آگئے۔

ریسکیو کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، مرنے والی خاتون کو پنڈ دانخان ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے خاتون کے 3 قریبی رشتہ داروں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.