سوہاوہاہم خبریں

حلقہ پی پی 25 سے راجہ یاور کمال نے مہر محمد فیاض کو پچھاڑ دیا

سوہاوہ/دینہ:حلقہ پی پی 25 جہلم ون سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ یاورکمال جیت گئے، دوسرے نمبر پر مہر محمد فیاض دوسرے نمبر پر رہے، تیسرے نمبر پر تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی 25 جہلم ون سے تمام 268 پولنگ اسٹیشنوں کا غیر سرکاری نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔

صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی 25 جہلم ون سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ یاور کمال نے میدان مار لیا جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار مہر محمد فیاض 3 ہزار سے زائد ووٹوں سے الیکشن ہار گئے۔

حلقہ پی پی 25 جہلم ون میں 3,26,000ووٹرز میں سے 1,77,579 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔جن میں سے 1,70,640 ووٹ درست قرار پائے اور6ہزار 939مسترد ہو ئے جبکہ ٹرن آوٹ ساڑھے 54 فیصد رہا۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ یاور کمال نے 59,717ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار مہر محمد فیاض نے 56,421ووٹ حاصل کئے۔

تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار سید عرفان امیر شاہ بخاری نے 27,280 ووٹ حاصل کئے،آزاد امیدوار راجہ سفیر اکبر نے 21,234ووٹ حاصل کئے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مرزا عبدالغفار خان نے 3,467 ووٹ حاصل کئے۔

متحدہ مجلس عمل کے امیدوار ڈاکٹر قاسم محمود نے 1,738 ووٹ حاصل کئے، آزاد امیدوار زاہد عزیز نے 265ووٹ حاصل کئے، نعمان اشرف آزاد امیدوار نے 227ووٹ حاصل کئے، محمد عاطف قریشی نے 186ووٹ حاصل کئے اور مرزا جمشید اشرف نے 105ووٹ حاصل کئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button