جہلماہم خبریں

محکمہ جنگلات جہلم نے لاکھوں مالیتی لکڑی کا ٹرک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

جہلم: ڈویژنل فارسٹ آفیسر ملک ساجد قدوس اعوان کی ہدایت پر ایس ڈی ایف او جہلم سدھیر احمد مغل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کر کے لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی کو سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کی جانب سے لکڑی چوری کرنے والوں کے خلاف فارسٹ ایکٹ 1927 زیر دفعہ 52 کارروائی کرتے ہوئے قیمتی لکڑی سے بھرا ٹرک و دیگر سامان سیز کر دیاگیا۔

اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر ساجد قدوس اور سب ڈویژنل آفیسر سدھیر احمد مغل کا کہنا تھا کہ ضلع جہلم کے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس طرح کی کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرنے میں محکمہ جنگلات کا ساتھ دیں، لکڑی چور قانون سے ہرگز بالاتر نہیں، انکی نشاندہی کر کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو آپ بہتر بنا سکتے ہیں۔

عوامی وسماجی حلقوں نے محکمہ جنگلات کی اس بڑی کارروائی کو زبردست سراہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button