جہلماہم خبریں

جاتی سردی لوٹ آئی، ضلع جہلم اور گردونواح میں موسلا دھار بارش، سردی میں اضافہ

جہلم: ضلع جہلم اور گردونواح میں موسلا دھاربارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

ضلع کی چاروں تحصیلوں جہلم، سوہاوہ، پنڈدادنخان اور دینہ سمیت کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ ایک دو روز تک جاری رہے گا۔ آج شہر کا درجہ حرارت کم سے کم 9ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادسے زیادہ 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

جہلم میں بارش کے باعث سردی بڑھتے ہی خشک میوہ جات کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

جہلم، پنڈدادنخان، دینہ اور سوہاوہ سمیت مختلف مقامات پر سموسے، پکوڑے، دہی بڑے، سوپ، یخنی ، ابلے ہوئے انڈے،چاٹ و دیگر چٹ پٹی اشیاء فروخت کرنیوالوں کی دکانوں پر شہریوں کا رش دیکھا گیا۔ شہری موسم کی مناسبت سے چٹ پٹی اشیاء کی خریداری میں مصروف نظر آئے جبکہ متعدد شہریوں کی جانب سے اپنے گھروں میں بھی مختلف پکوان تیار کئے گئے ۔

ادھر ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button