جہلم

جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، چرس اور شراب برآمد، 2 ملزمان گرفتار

جہلم:عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، چرس اور شراب برآمد، 2ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے خادم حسین اے ایس آئی نے دوران ناکہ بندی ملزم اعجاز احمد ولد سلطان سرور قوم راجپوت سکنہ کولپور تحصیل و ضلع جہلم سے 160گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

تھا نہ سٹی کے آصف محمود اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم رمضان ولد فقیر محمد قوم کھوکھر سکنہ مشین محلہ نمبر 3جہلم سے 1.5لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button