جہلم

عوام کیلئے بری خبر؛ چاول، گھی کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ

عوام کی پریشانیوں میں اضافہ، تبدیلی سرکار پر تنقید کے نشتر برسانے والی مخلوط سرکار بھی مہنگائی کے سونامی کے سامنے بے بس ہوگئی۔ گھی اور چاول کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق تبدیلی سرکار پر تنقید کے نشتر برسانے والی مخلوط سرکار بھی مہنگائی کے سونامی کے سامنے بے بس ہوگئی۔ شہریوں کو اب درجہ اول کا گھی 470 اور درجہ دوم کا گھی 460 روپے کلو میں ملے گا۔ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام گھی مزید مہنگا ہونے پر سیخ پا ہوگئی ہے۔

درجہ اول کا 16 کلو گھی کا پیک 100 روپے بڑھ کر 7400 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ درجہ دوم کے 12 کلوگھی کا پیک باون روپے اضافے کے بعد 53سو76سے 54سو28 روپے کا ہوگیا ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ اپوزیشن میں رہ کر تنقید کرنا آسان تھا، مخلوط حکومت میں آکر مہنگائی روکنے کیلئے اقدامات بھی کیے جائیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مخلوط سرکار زبانی جمع خرچ سے بڑھ کر ریلیف دینے اور مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے، تاکہ کم آمدنی والا طبقہ سکھ کا سانس لے سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button