جہلم

سابق دور حکومت میں تعمیر ہونے والے 132 کے وی سنگھوئی گریڈ اسٹیشن فعال ہو گیا

جہلم: سابق دور ِ حکومت میں 11 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے 1 سو32 کے وی سنگھوئی گریڈ اسٹیشن نے گزشتہ روز کام شروع کر دیا، کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہوگا، علاقہ مکینوں نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد حسین چوہدری کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ سنگھوئی میں سابق دورِ حکومت میں علاقہ مکینوں نے 2018 کے عام انتخابات کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فواد حسین سے مطالبہ کیاتھا کہ سنگھوئی ، چوٹالہ، داراپور،، خورد ، رسول نگر، یوسی ناڑہ ، بھدر، نتھوالہ، بائی دیس سمیت درجنوں مضافاتی علاقوں میں کم وولٹیج کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سابق وفاقی وزیرفواد حسین چوہدری نے علاقہ مکینوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے سنگھوئی 1 سو32 کے وی گریڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا اور تیزی کے ساتھ کام شروع کروادیا گیا، گریڈ اسٹیشن نے باقاعدہ کام کا آغاز گزشتہ روز سے شروع کر دیا ہے ۔

تحصیل جہلم کے علاقہ سنگھوئی میں سابق حکومت نے 11 کروڑ کے فنڈز جاری کئے ،جس سے 1 سو32 کے وی گریڈ اسٹیشن اور دفاتر وغیرہ تعمیر کئے گئے ہیں اس طرح گزشتہ روز سنگھوئی 1 سو 32 کے وی گریڈ اسٹیشن نے باقائدہ کام شروع کر دیا ہے ، جس سے درجنوں علاقے جن میں نوگراں،سنگھوئی ، چوٹالہ، داراپور،، خورد ، رسول نگر، یوسی ناڑہ ، بھدر، نتھوالہ، بائی دیس کے صارفین مستفید ہو سکیں گے۔

اس حوالے سے علاقہ مکینوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلی کئی دہائیوں سے کم وولٹیج کا مسئلہ درپیش تھا ، گھروں میں ٹیلیفویژن ، فریج اور دیگر برقی آلات کم وولٹیج کیوجہ سے کام نہیں کرتے تھے اور معمولی لاپرواہی پر الیکٹرانکس مصنوعات جل کر تباہ و برباد ہو جاتی تھیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ہمارا درینہ مسئلہ حل کیا ہے جس پر تحصیل جہلم کے درجنوں علاقوں کے مکین سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری اور چیف کوآرڈینٹر فراز حسین چوہدری کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے مسائل کو مدنظررکھتے ہوئے گریڈ اسٹیشن قائم کروایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button