جہلماہم خبریں

فواد چوہدری اور فرخ الطاف کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ میں نےدلوایا تھا۔ چوہدری ندیم افضل بنٹی

جہلم: چوہدری ندیم افضل بنٹی نے کہا کہ میری ریلی پہنچنے کے بعد جہلم جلسہ کامیاب ہوا اس سے قبل جلسہ گاہ میں کون تھا، پیسے لے کر اسٹیج پر بندوں کا بیٹھایا گیا ۔ اسٹیج نمبر دو پر صرف پی ٹی آئی کے بارہ بندے تھے، مجھے اسٹیج 2 پر بیٹھایا گیا، فواد چوہدری کو فون کیا تو انہوں نے کہا آپ نے پورے پیسے نہیں دئیے ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف جہلم کے سنیئر رہنما چوہدری ندیم افضل بنٹی نے عمران خان کے جہلم جلسہ کے بعد سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کے کردار پر کھل کر تنقید اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا جلسہ نوجوانوں نے کامیاب کیا، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو یہ لے کر آئے کہ ہمارا لیڈر آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فراز چوہدری اورفیصل فرید چوہدری میں قابلیت ہوتی تو وہ 2013 کا الیکشن جیت جاتے، آپ کی قابلیت کچھ بھی نہیں تھی۔ سیف اللہ نیازی نے ٹکٹ مجھے دیا جومیں نے دوسرے دن لاکر فوادچوہدری کو دیا، جس وقت فرخ الطاف کو ٹکٹ نہیں مل رہا تھا تو فوادچوہدری نے مجھے کہا کہ فرخ الطاف آزادحیثیت سے الیکشن لڑے گا، دونوں حلقوں سے ووٹ تقسیم ہونے سے میں بھی ہار جاؤں گا۔

ندیم افضل بنٹی نے کہا کہ فواد چوہدری نے مجھے کہا کہ نعیم الحق صاحب کو کہیں وہ خان صاحب کو منائیں اوریہ ٹکٹ فرخ الطاف کوملے۔ نعیم الحق نے مجھے تصدیق کی کہ میں نے اس پر حامی بھری، اس رات خان صاحب نے وہ ٹکٹ فائنل کیا۔

پریس کانفرنس میں رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ لدھڑ خاندان کا ووٹ چوہدری فرخ الطاف کا ہے نا کہ فوادچوہدری کا، آج بھی ووٹ فرخ کا ہے۔ این اے 67 سے فواد چوہدری جیتا، فرخ الطاف اورعابد اشرف جوتانہ کی اپنی ووٹ نکال دیں تو کیافوادچوہدری جیت سکتا تھا؟ ۔فواد کو پنڈدادنخان سے راجہ ،جٹ اورآرائیں، پی ٹی آئی کا دھڑا چھوڑچکا ہے۔ دو حلقوں سے فواد چوہدری کی وجہ سے ہار رہے ہیں ہمیں وہاں نیا امیدوار چاہیے۔

چوہدری ندیم افضل بٹنی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں میں پارٹی چھوڑ رہا ہے۔ عمران خان کے ساتھ آخری سانس تک ہوں، آخری بندہ بھی جہلم میں رہا تو بنٹی ہو گا۔ میرے ساتھ نہ تو پارٹی نے اور نہ ہی عمران خان نے زیادتی کی اس لیے کسی کو پارٹی اور قائد کے خلاف بات کرنے کی ضرورت نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ کوئی کچھ نہیں کر سکتا، پارٹی ورکر سپورٹر میری عزت کرتے ہیں، پارٹی کی تنظیم سازی میں نے میرٹ پر کی تھی ۔ یہ سب مجاورہیں ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، آج یہ اس جماعت میں ہیں کل نہیں ہوں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جہلم جلسے کی کامیابی کے دعوے داروں نے جو کمیٹیاں بنائی ان میں سے کسی کمیٹی کے ساتھ انہوں نے میٹنگ تک نہیں کی، فواد چوہدری نے بڑی سی تصویر لگائی یہ ون مین شو ہے، میرے اردگرد بیٹھے افراد پی ٹی آئی ہیں۔ ہم پی ٹی آئی ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسٹیج پر افراد پیسے لے کر بیٹھائے گئے، اسٹیج پارٹی کے ورکرزاوررہنماؤں کے لیے ہوتا ہے، لیڈرجب علاقے میں آتا ہے تو وہ اپنی تنظیم سے ملتا ہے، اپنے ورکروں سے ملتا ہے، انہوں نے اپنا خاندان اسٹیج پر بیٹھایا ہوا تھا ان میں سے کس نے پیسے دئیے تھے۔

ایک تبصرہ

  1. بنٹی صاحب نہایت ادب سے گزارش ہے کہ آپ غلط لائن پہ چل پڑے ہیں۔ آپ کو فرخ الطاف اچھا لگنے لگا ہے۔ فواد کوئی خاندان کی وجہ سے نہیں مقبول ہو ا وہ حلقے کی مظبوط آواز بن کے ابھرا ہے جبکہ آپ کی سیاست ڈرائنگ روم کی حد تک ہے۔ مانا آپ کی پی ٹی آئی کے لیے خدمات ہیں لیکن اب ایسا بھی نہیں ہے۔ فواد ایک قابل انسان ہے جسے عمران خان اپنے پورے دور حکومت میں آزما چکا ہے البتہ فرخ الطاف صرف دھڑے کا سیاستدان ہے اور اس وقت دھڑے کی سیاست کا وقت گزر چکا۔ اب سوشل میڈیا کا دور ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button