دینہ

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام دینہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

دینہ: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام دینہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، میڈیکل کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ ،آئی سپیشلسٹ،ڈینٹل سرجن کی ٹیم نے بلا معاوضہ مستحق عوام کی امراض کی تشخیص کے بعد ادویات فراہم کیں، کیمپ میں سینکڑوں مرد اور خواتین کا علاج کیا گیا، کیمپ میں مریضوں نے بہترین کیمپ انعقاد پر الفلاح فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام دینہ میں عدیل کلینک مین چوک نزد مرکزی جامع مسجد جی ٹی روڈ دینہ پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ میں ماہر امراض ڈاکٹرز چائلڈ سپیشلسٹ ،آئی سپیشلسٹ،ڈینٹل سرجن کی ٹیم نے شرکت کی اور سینکڑوں مرد خواتین کا علاج اور فری ادویات دی گئیں۔

کیمپ میں خاص کر شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں کا چیک اَپ اور فری ادویات دی گئیں، کیمپ دن 3 بجے سے شام 5 بجے تک لگایا گیا ، مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیااور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔

الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اَپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button