جہلم

پھل اور سبزی فروش صفائی ستھرائی کے نام پر پھلوں کو کیمیکلز ملے صابن، شیمپو، سرف سے دھو کر دلکش بنانے لگے

جہلم: پھل اور سبزی فروش صفائی ستھرائی کے نام پر پھلوں کو کیمیکلز ملے صابن ،شیمپو، سرف سے دھو کر دلکش بنانے لگے ، صارفین کو متوجہ کرنے کے لئے پھلوں اور سبزیوں کو مختلف طریقوں سے رنگ و روغن کرکے چمکایا جانے لگا ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران خاموش تماشائی ، شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں پھل اور سبزیاں فروخت کرنے والے دکانداروں اور ریڑھی بانوں نے پھلوں اور سبزیوں کوفروخت کرنے کا نیا طریقہ تلاش کر لیا ہے ، شاطر دکانداروں وریڑھی بانوں نے سرف، صابن ، شیمپو اور کیمیکل کے ساتھ سبزیاں ،پھل دھو کر خریداروں کی توجہ حاصل کرنی شروع کر رکھی ہے۔

چمک پیدا ہونے سے صارفین اور خاص کر سادہ لوح افراد جوق در جوق سبزیاں اور پھل خرید کر گھروں میں لے جاتے ہیں جس کے استعمال سے بزرگ شہریوں سمیت معصوم بچے موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔

صارفین نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کو کیمیکل لگا کر فروخت کرنے والے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button