کالم و مضامین

مسلم لیگ ن جہلم میں ٹانگیں کھینچنے کا مقابلہ — تحریر: محمد امجد بٹ

نئی حلقہ بندیوں میں جہلم کی صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کم ہونے کی خبر باقی سیاسی جماعتوں پر بلعموم اور مسلم لیگ ن پر بالخصوص آسمانی بجلی بن کر گری ہے۔ نئی حلقہ بندیوں میں جہلم کی صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کم ہونے کی خبر باقی سیاسی جماعتوں پر بلعموم اور مسلم لیگ ن پر بالخصوص آسمانی بجلی بن کر گری ہے۔چار ممبران صوبائی اسمبلی کی تعداد کم ہو کر تین رہ جانے سے نہ جانے کون سا ایک شیر کچھار میں واپس چلا جائے گا۔اب تمام شیر اپنی اپنی کچھاروں سے باہر ہیں اور آپس میں ’’ میوزیکل چیئر ‘‘ کا کھیل کھیل رہے ہیں ہر ایک کھلاڑی کی کوشش ہے کہ وہ دوسرے کو مات دے کر خود کرسی پر جا بیٹھے مگر ابھی تک سارے کرسی کے گرد چکر لگانے میں مصروف ہیں اور میوزک ہے کہ بند ہونے کا ابھی تک نام نہیں لے رہا۔لہذا اب شیروں نے یہ سوچا ہے کہ مقابلہ کرنے کی بجائے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچ کر دیکھتے ہیں ہو سکتا ہے کہ اس میں کامیابی ممکن بنائی جا سکے ۔۔۔۔

نئی حلقہ بندیوں کی بازگشت کے بعد سے اب تک اس جماعت میں ’’ٹانگیں کھینچنے ‘‘ کا مقابلہ جاری ہے۔ویسے تو سیاست میں ’’ٹانگیں توڑنے‘‘والا کام زیادہ ہوتا ہے مگر جب سیاستدان ’’ٹانگیں توڑنے‘‘کی عمر اور اختیار سے محروم ہو جاتے ہیں تو پھر وہ ’’ٹانگیں کھینچنے‘‘والا کام شروع کر دیتے ہیں۔ہمارے کچھ سیاستدان بھی اب اقتدار سے محروم ہو کر عمر کے اس حصّے میں پہنچ چکے ہیں جہاں اب وہ ’’ٹانگیں توڑنے ‘‘ سے تو رہے ۔۔۔

مگر ’’ٹانگیںکھینچنے ‘‘ والا ہنر آزما رہے ہیں۔اس سیاسی مقابلے کی خاص بات یہ ہے کہ ٹانگوں کی کھینچا تانی کے اس کھیل میںجو کھلاڑی مقابلے میں ہیں وہ دو اپنی اپنی شکست کو بار بار یاد کر کے کہڑتے رہتے ہیں اور اب انکے لئے کوئی دوسرا کھیل کھیلنا ممکن بھی نہیں۔اس کھیل کے دونوں کھلاڑیوں میں سے ایک ’’تانگے والے ‘‘ ہیں اور دوسروں سے عوام ’’ تنگ‘‘ ہیں ۔ برحال جو بھی ہو ’’ٹانگیں کھینچنے‘‘ کا یہ کھیل اب تک جاری و ساری ہے۔مقابلے کی اس دوڑ میں ’’فتح و شکست‘‘ کس کا مقدر بنے گی یا پھر کھلاڑی یہ کھیل کھیلتے تھک ہار کر بیٹھ جائیں گے اور وکٹری اسٹینڈپر کوئی تیسرا کھڑا نظر آ جائے گا۔سیاسی میدان کے ان کھلاڑیوں کے جاری ’’ٹانگیں کھینچنے ‘‘کے اس کھیل میں کھیل کھیلنے سے زیادہ ’’شیخیاں بگھانے ‘‘ پر زور دیا جا رہا ہے ۔

دونوں اطراف کے کھلاڑی اپنے اپنے حواریوں کی ہمدردیاں حاصل رکھنے کی خاطر ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لئے ایسی ایسی ’’شیخیاں بگھارتے‘‘ ہیں کہ سننے والا کانوں میں انگلیاں دینے کی بجائے کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو جاتا ہے۔جہلم کے عوام میں شامل ہونے کے ناطے میں بھی کئی روز سے یہ کھیل دیکھ رہا ہوں ۔مجھے یہ کھیل دیکھ کر ایک ’’ کہانی‘‘ یاد آ گئی ۔ کہانی کچھ اس طرح ہے کہ۔۔۔

ایک دفعہ ایک چوہدری ریل گاڑی میں سفر کر رہا تھا۔ڈبے میں اس کا ہمسفر ایک بنگالی بابو تھا۔چوہدری ہٹا کٹا اور لمبا تڑنگا۔۔۔۔۔جبکہ بنگالی دبلا پتلا۔بنگالی اپنا صندوق اٹھا کر اوپر والی سیٹ پر رکھنے کی کوشش کر رہا تھا،اس سے اٹھ نہیں رہا تھا۔چوہدری یہ دیکھتے ہوئے اپنی سیٹ سے اٹھا اورآرام سے صندوق اٹھا کر اوپر والی سیٹ پہ رکھ دیا۔اور بنگالی سے طنزیہ لہجے میں بولا۔۔۔اوئے بنگالیووووووو!!!!!!!’’کنک تے دودھ مکھن کھایا کرو،طاقت آئوندی اے۔۔۔۔۔۔مچھی چاول کھا کھا مکھی مارن جوگے وی نی۔(گندم ،دودھ اور مکھن کھایا کرو طاقت آتی ہے۔مچھلی چاول کھا کھا کے مکھی مارنے کے قابل بھی نہیں)۔۔۔۔

بنگالی بے چارہ یہ سن کر چپ ہو رہا۔۔۔ تھوڑی دیر بعدبنگالی نے تازہ ہوا لینے کے لئے کھڑکی کھولنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکا۔۔۔بہت زور لگایا مگر کھڑکی پھر بھی نہ کھلی۔۔۔۔۔چوہدری اٹھا اور آستین چڑھا کرزور لگا کر کھڑکی کھول دی اور پھر اس کو کہا کہ۔۔۔اوئے بنگالیوووووو!!!!!! ’’چاول دی بجائے کنک کھایا کرو،طاقت آئوندی اے‘‘(چاول کی بجائے گندم کھایا کرو طاقت آتی ہے)۔۔۔۔۔۔بنگالی پھر چپ رہا۔۔۔تھوڑی دیر بعد اسے بھوک لگی۔۔۔اس نے اپنا کھانے والا ٹفن کھولنے کی کوشش کی مگر اس کا ڈھکنا پھنسا ہوا تھا۔۔۔اسے زور لگاتا دیکھ کرچوہدری نے اس کے ہاتھ سے ڈبہ لیکرزور لگا کر ڈبہ کھولااس میں مچھلی چاول دیکھ کربولا۔۔اوئے ئے ئے ۔۔۔۔فیر مچھی تے چاول؟؟؟ تینوں میں وار وار کہہ رہیا واںکہ۔۔۔۔کنک تے دودھ مکھن کھایا کرو،طاقت آئوندی اے۔۔۔۔۔ (گندم ،دودھ اور مکھن کھایا کرو طاقت آتی ہے)

اب کی بار بنگالی کو غصہ آ گیا۔۔۔اس نے اٹھ کرگاڑی روکنے والے زنجیر کھینچنے کی کوشش کی تاکہ گاڑی روکے اورریل کا ڈبہ بدل سکے۔۔۔۔مگر وہ زنجیر بھی نہ کھینچ سکا۔۔۔۔۔۔وہ واپس اپنی سیٹ پر بیٹھ گیا۔ چوہدری یہ دیکھ کر اٹھا۔۔۔۔ایک جھٹکے سے زنجیر کھینچی۔۔۔۔۔گاڑی رک گئی۔۔چوہدری نے پھر بنگالی کو طنزیہ لہجے میں کہا۔۔۔’’ویکھیاں نے کنک دیاں طاقتاں۔۔۔۔توں وی کنک کھایا کر‘‘(دیکھی ہیں گندم کی طاقتیں۔۔۔۔تم بھی گندم کھایا کرو)۔۔۔۔۔۔ گاڑی رکی تو ریلوے پولیس آ گئی اور مسافروں سے پوچھنے لگی کہ زنجیر کس نے کھینچی تھی؟؟؟؟؟۔سب مسافروں نے چوہدری کی طرف اشارہ کیا۔۔۔۔

پولیس والوں نے چوہدری سے وجہ پوچھی۔۔۔اب چوہدری کے پاس زنجیر کھینچنے کی کوئی وجہ ہوتی تو بتاتا۔۔۔۔۔پولیس نے بلا وجہ زنجیر کھینچنے کے جرم میں چوہدری کو گرفتار کے ہتھکڑی پہنا دی۔جب پولیس والے چوہدری کو گرفتار کرکے لے جارہے تھے تو پیچھے سے بنگالی بابو نے آواز لگائی۔۔۔۔چوہدرررررری جی!!!!!!!!!!!!! ۔’’مچھلی چاول بھی کھا لیا کرو۔۔۔اس سے عقل آتی ہے‘‘۔چوہدری بے چارے کو ’’شیخیاں بگھارنے‘‘ کی سزا مل گئی۔اللہ کرے ’’ٹانگیں کھینچنے ‘‘ اور ’’شیخیا ں بگھارنے‘‘ والے بھی ’’ہوش کے ناخن‘‘ لیں۔ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ رہے گا بانس نہ بجے گی با نسری

متعلقہ مضامین

3 تبصرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button