منگلا ڈیم کے قریب مسافر وین کھائی میں جا گری، 3 افراد جاں بحق، 16 افراد شدید زخمی

0

منگلا ڈیم کے قریب مسافر وین کھائی میں جا گری، عورت سمیت تین افراد جاں بحق ، 16 افراد شدید زخمی،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹیم موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے دوسرے روز اسلام نگر گجرات سے منگلا سیر و تفریح کے لئے آئی ہوئی فیملی کی ہائی ایس منگلا ویو رزاٹ نزد بروٹی منگلا کینٹ بریک فیل ہونے سے کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں عورت سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 16 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 جہلم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو سی ایم ایچ منگلا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔ہائی ایس میں عورتوں اور بچوں سمیت 18 سے زائد افراد سوار تھے، حادثہ میں ہائی ایس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں میں متعدد کی حالت انتہائی نازک ہے، حادثہ میں جاں بحق ہونے والی کی تعداد میں اضافہ سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.