سوہاوہ

سوہاوہ میں میڈیکل سٹورز ایسوی ایشن کی حکومتی ڈرگ پالیسی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سوہاوہ۔ میڈیکل سٹورز ایسوسی ایشن سوہاوہ کی حکومتی ڈرگ پالیسی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال، شہر بھر کے تمام چھوٹے بڑے میڈیکل سٹور بند،میڈیکل سٹورز کی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی ڈرگ پالیسی کے خلاف میڈیکل سٹورز ایسوسی ایشن کا اجلاس اور احتجاجی مظاہرہ، میڈیکل سٹورز کی ہڑتال کے باعث ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام کوشدید مشکلات کرنا پڑ رہا ہے۔

پنجاب میڈیکل سٹورز ایسوسی ایشن نے پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے ظالمانہ ڈرگ ایکٹ کے خلاف احتجاج و ہڑتال کا اعلان کیا تھا ۔ایک سال پہلے احتجاج اور ہڑتال کے بعد حوحکومت پنجاب نے ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کے وعدے کیے تھے جو ابھی تک پورے نہیں ہوئے جس کی بنا پر ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کیا گیا ۔

میڈیکل سٹورز ایسوسی ایشن سوہاوہ کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو اگلے قدم کے طور پر غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کر دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button