جہلمدینہاہم خبریں

کورونا وائرس ضلع جہلم میں پھیلنے لگا، مریضوں کی تعداد 2 ہو گئی

دینہ/جہلم: کورونا وائرس جہلم میں پھیلنے لگا،مریضوں کی تعداد دو ہو گئی، دونوں مریضوں کا تعلق دینہ سے ہے، دونوں ضعیف العمر اور برطانیہ سے واپس آئے، محکمہ صحت اور پنجاب حکومت نے تصدیق کر دی، ضلع بھر میں سیاحتی مقامات پبلک کے لیے بند،شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ رات دس بجے بند کرنے کی ہدایت۔
رپورٹ کے مطابق جہلم میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دو ہو گئی ہے جبکہ متعدد مشتبہ افراد کے بھی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور کنفرم مریضوں کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد عزیز و اقارب انکے معالج اور خدمت گاروں کو قرنطینہ سنٹر منتقل کر کے سکریننگ کی جا رہی ہے۔
یہ خبر بھی پرھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلع جہلم میں ایک مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی
محکمہ صحت حکام کے مطابق دونوں مریض چند روز قبل برطانیہ سے واپس آئے تھے ایک کا تعلق دینہ کے علاقہ شیخو پورہ اور ایک کا کیانی سٹریٹ دینہ سے ہے ،ذرائع کے مطابق دونوں مریضوں کو سول اسپتال جہلم سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جتنی زیادہ حفاظتی تدابیر اپنائیں بہتر ہے ہم نے قلعہ روہتاس،کھیوڑہ نمک کی کان کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا ہے ،شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹ رات دس بجے کے تک بند کروا دئیے جائیں گے سنوکر کلب اور دیگر جگہیں جہاں لوگ جمع ہوں انکو بند کروایا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع بھر میں چھ قرنطینہ مراکز بناوٹ جا رہے ہیں دو مکمل ہو گئے ہیں جبکہ چار جلد مکمل ہو جائیں گے۔ احتیاط ضروری ہے زیادہ سے زیادہ ہاتھوں کو دھوئیں ،ماسک اور گلوز کا استعمال کریں ،میل جول کم کر کے کچھ دن تک گھروں میں محدود رہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button