کھیوڑہاہم خبریں

کھیوڑہ پولیس چوکی کے سامنے احتجاج، مظاہرین نے چکوال روڈ بند کر دی

پنڈ دادنخان: پنڈ دادنخان: کھیوڑہ چوکی پولیس لیڈی پولیس کے بغیر مکان پر چھاپہ ، پولیس کا گھر میں داخل ہونے پر اہلیان شہر کا کھیوڑہ چوکی کا گھیراؤ،مشتعل مظائرین کی پولیس کے خلاف نعرہ بازی، مظائرین نے پولیس چوکی کے سامنے روڈ بلاک کر کے چکوال روڈ بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ پولیس چوکی کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں ملزم وقار کو گرفتار کر لیا جس کی نشاندہی پر کھیوڑہ پولیس کے آج صلاح الدین کے گھر جانچ پڑتال کرنے گئی۔ صلاح الدین گھر موجود نہ تھا پولیس جسے ہی واپس پولیس چوکی پہنچی تو صلاح الدین اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے چوکی کے سامنے دھرنا دے دیا ۔

پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی شروع کر دی اور پولیس ملازم جیلانی کی فوری برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جیلانی نے ہماری خواتین سے بدتمیزی کی ہے اور ہمارے گھر کی چادر چار دیواری کو پولیس نے پامال کیا ۔

ایس ایچ اوتھانہ پنڈ دادنخان اپنی نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ کر چیئرمین ملک فیصل ،ملک قمبر اور اراکین کی مداخلت پر احتجاجی مظاہرین سے مذکرات کےبعد روڈ کھول دیا گیا۔ ایس ایچ او پنڈ دادنخان عبدالغفور نے کہا کہ کسی سے انصافی نہیں ہو گی اور منشیات فروشوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button