جہلماہم خبریں

جہلم میں ٹرک نے موٹرسائیکل سوار وں کو کچل دیا، ایک شخص جاں بحق

جہلم: جی ٹی روڈ فوجی فاونڈیشن ملز کے پاس ٹرک اور موٹر سائیکل سوار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو کے مطابق شبیر حسین ولد غلام حسین عمر 45سال اپنی بچی اور بیوی کے ہمراہ لاہور سائیڈ جہلم جارہا تھا کہ بارش کے بعد روڈ پر پھسلن کے باعث لاہور جانے والے ٹرک سے ٹکراگیا اور ٹرک اس کے اوپر سے گزرنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوراً جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم منتقل کردیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button