
جہلم: عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، بھاری مقدار میں شراب برآمد، 2منشیات فروش گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کے بشارت احمد ایس آئی نے دوران ناکہ بندی ملزمان اعجاز علی ولد علی احمد قوم ملک سکنہ چک نمبر383گ ب تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد ،محمد ظہیر ولد محمد بشیر قوم جٹ سکنہ کوٹلی والا کھوہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 300لیٹر دیسی شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ۔