جہلم

جہلم پولیس کی ماہانہ کرائم رپورٹ ماہ جاری، سینکڑوں ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد

جہلم: رانا طاہررحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل / اندھے قتل،چوری،ڈکیتی،رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ،ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔

کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے ضلع کے داخلی وخارجی پوائنٹس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ کل101 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے 16 مجرمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ 43 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔

1 چور گینگ کے6ملزمان گرفتارجن سے PTCL کیبل، ٹریکٹر اور مزدہ ٹوٹل مالیتی 60 لاکھ روپے برآمد، جرائم برخلاف مال کے 45 مقدمات درج 19ملزمان کو گرفتار کیا جن سے 25 لاکھ 60 ہزار 100روپے کا مال مسروقہ برآمد، گاڑی چوری کے 06 مقدمات درج 01 ملزم گرفتار، 01 مقدمہ ٹریس 01 عدد موٹر سائیکل برآمد، مقدمات منشیات 47 درج 46 ملزمان گرفتارجن کے قبضہ سے چرس 11 کلو 600 گرام، ہیروئن 3 کلو 728 گرام، آئس 120 گرام اور شراب کی 212 بوتلیں برآمد کی گئیں۔

مقدمات اسلحہ 23 درج 23 ملزمان گرفتار جن سے پسٹلز 16 عدد، کلاشنکوف 03 عدد، رائفل 05 عدد، گن 12 بور 03 عدد اور 305 عدد راونڈز برآمد، قمار بازی کے 02 مقدمات درج 14 ملزمان گرفتار جن سے ریکوری قمار بازی رقم 18 ہزار 80 روپے، 08 عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد، کائیٹ فلائینگ ایکٹ کے تحت 01 مقدمہ درج 01 ملزم گرفتار جس کے قبضہ سے 250 عدد پتنگیں اور 15 عدد کیمیکل ڈوریں برآمد، جہلم پولیس کی انتھک محنت، بہترین نظام پٹرولنگ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت کوئی اغواء برائے تاوان کا مقدمہ رپورٹ نہ ہوا۔

چالان مکمل کی شرح 59 فیصد رہی۔ محکمانہ احتساب کی پالیسی پر عملدرآمد ہوتے ہوئے پولیس افسران و ملازمین کے 82 شوکاز نوٹس کے متعلق سزا و جزاء کے احکامات جاری کیے۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل 4103 چالان جس پر 12 لاکھ 80 ہزار 800 روپے کا جرمانہ کیا گیا جبکہ 02 عدد لائسنس معطل اور 21 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں 3800 افراد نے استفادہ کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ کمپلینٹ سیل 270 سائلین کی شکایات کو سنا اور ان پر احکامات جاری کیے۔رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اسپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن چوٹالہ /سول لائن کا افتتاح بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button