دینہ

دینہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ملزم منشیات سمیت گرفتار

دینہ: کامران ممتاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ایک ملزم منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عبدالرحمٰن عرف رحمٰن ولد حکیم خان ساکن کیانی سٹریٹ منگلا روڈ دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1680 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 1200 روپے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button