جہلم
پنجاب الیکٹرک فریج اینڈ ائیرکنڈیشن ورکشاپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

جہلم: پنجاب الیکٹرک فریج اینڈ ائیر کنڈیشن ورکشاپ کی افتتاحی تقریب ، فیتہ کاٹ کر خصوصی دعا کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اولڈ جی ٹی روڈ جادہ چونگی کے مقام پر پنجاب الیکٹرک اینڈ فریج ایئرکنڈیشن ورکشاپ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ، اس موقع پر مولانا محمد آزاد خطیب جامع مسجد طور نے فیتہ کاٹ کر خصوصی دعاکی۔
اس موقع پر جہلم اخبار فروش یونین کے سرپرست اعلیٰ اعجاز الحق قریشی ، سینئر ممبر محمد یعقوب بٹ، محمد اقبال بٹ، زین العابدین ، اسامہ بٹ، مولوی محمد شفیق، عمر بٹ، زید بٹ، حیات بٹ سمیت شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی کارروباری تنظیموں کے عمائدین اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔