جہلم

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے رہنماء جاوید اقبال قریشی کے بھائی الطاف قریشی انتقال کر گئے

جہلم: معروف سماجی و سیاسی شخصیت پاکستان پیپلزپارٹی جہلم سٹی کے صدر جاوید قریشی کے بھائی آفتاب قریشی گزشتہ روز دارِعمل کو چھوڑ کر دارِ جزا کی جانب منتقل ہو گئے۔

مرحوم کی نمازجنازہ مقامی قبرستان میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی مذہبی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر انجمن شہریان جہلم کے صدر چوہدری کامران شہزاد، جنرل سیکرٹری حافظ اخلاق احمد اور سیکرٹری نشر و اشاعت سید مظہر عباس نقوی نے جاوید قریشی سے ان کے مرحوم بھائی کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ و الم کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ برابر کی شراکت داری رکھتے ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطا کرے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button