دینہاہم خبریں

پیر محمد زکریا نعمانی کے والد محترم انتقال کر گئے، نماز جنازہ 18 فروری کو ادا کی جائیگی

دینہ : ممتاز مذہبی اسکالر اورسجادہ نشیں آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف (آزاد کشمیر) حضرت پیر محمد زکریا نعمانی کے والد محترم حضرت خواجہ خواجگان پیر محمد شریف مختصر علالت کے بعد محلہ ریلوے اسٹیشن مفتیاں دینہ میں رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔

پیر محمد شریف مرحوم کی نماز جنازہ مورخہ 18 فروری بروز اتوار دن 11 بجے مقامی ہاکی گراؤنڈ جی ٹی روڈ دینہ میں ادا کی جائے گی۔

اِس افسوس ناک خبر کی اطلاع ملتے ہی آستانہ عالیہ کے عقیدت مند اور متوسلین کی کثیر تعداد کا آزاد کشمیر سمیت ملک اور بیرون ملک سے پیر محمد زکریانعمانی اور اُن کی اہل خانہ سے تعزیت کے اظہار کا سلسلہ شروع گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button