جہلم

مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری محمد عارف نے ٹیکس جمع نہ کروانے کی دھمکی دے دی

جہلم: مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری محمد عارف نے میونسپل کارپوریشن کے ٹھیکیدارکو طے شدہ معاہدے کے مطابق بورڈز کی ٹیکس وصولی پر عملدرآمد نہ کرنے پر ٹیکس جمع نہ کروانے کی دھمکی دے دی۔
مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری محمد عارف نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کے ٹھیکیدار نے انجمن تاجران کی قیادت کے ساتھ معاہدہ کر رکھا ہے کہ دکانداروں سے فی دکان 5 سو روپے ٹیکس وصول کیا جائیگا۔ جبکہ پچھلے چند روز سے ٹھیکیدار کے کارندے دکانداروں کو اضافی ٹیکس ادا کرنے کے لئے مجبور کر رہے ہیں۔
چوہدری محمدعارف نے کہا کہ ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے کورونا کیوجہ سے ضلع جہلم کے تاجر بری طرح معاشی بدحالی کا شکار ہیں ۔ ٹھیکیدار کے ساتھ میٹنگ میں معاملات طے پا گئے تھے کہ دکانداروں سے فی دکان 5 سو روپے بورڈز کی ٹیکس وصولی کی جائے گی اگر ٹھیکیدار نے طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد نہ کیا تو مجبوراً ہمیں کوئی راستہ اختیار کرنا پڑے گاجس کی تمام ترزمہ داری ٹھیکیدار پر عائد ہوگی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button