پڑی درویزہ

ضلع جہلم کے اسٹامپ فروشوں کی لاکھوں روپے کی ڈوبی رقم محفوظ ہو گئی

پڑی درویزہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ضلع جہلم کی کاوشوں کے نتیجے میں ضلع بھر کے اسٹامپ فروشوں کی لاکھوں روپے کی ڈوبی رقم محفوظ ہو گئی۔ ہر تحصیل دفتر خزانہ میں درخواست کے ساتھ پرانے اسٹامپ جمع ہوں گے اور مطلوبہ قیمت نقدی طور پر اسٹامپ فروش کو واپس ادا کی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مارچ 2022ء میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ضلع جہلم کاشف علی ڈوگر کی ہدایت پر ضلع کونسل ہال جہلم میں ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں، سوہاوہ، دینہ، جہلم اور پنڈ دادن خان تک کے تمام اسٹامپ فروشوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم کاشف علی ڈوگر نے کی۔

اجلاس میں ضلع بھر سے اسٹامپ فروش حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں انٹر نیٹ کے حوالے سے سسٹم نیٹ ورکس ایڈ منسٹریٹر نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس کے شرکاء نے پرانے چھاپہ شدہ اسٹامپ نظام کے بعد وائٹ پیپر کے آن لائن کے حوالے سے کئی مسائل اور مشکلات کے معاملات پیش کیے ۔

پیش کردہ مسائل میں پرانے چھاپہ شدہ اسٹامپ پیپر سٹاک ، چپ شناختی کارڈ کا اجراء اور مقامی سطح پر اسٹامپ فروشوں کے لئے جگہ کے انتخاب نیز بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اسٹامپ فروش کی موجودگی کے باوجود آن لان نظا م میں عام شہریوں کے سیٹیزن پورٹل کیوں ؟ جیسے مسائل شامل تھے۔

پیش کردہ تمام مسائل سرکاری طور پر اے ڈی سی ( آر) ضلع جہلم کاشف علی ڈوگر نے باضابطہ طریقہ سے پنجاب بورڈ آف ریونیو لاہور کو ارسا کیے ۔ جواب میں ایک سرکاری چٹھی کے ذریعے پنجاب بورڈ آف ریونیو کی طرف سے ہدایت موصول ہوئی کہ جن اسٹامپ فروش حضرات کے پاس پرانے پرنٹ شدہ اسٹامپ کا سٹاک موجود ہیں وہ اپنے زیر دست سٹاک کو بذریعہ درخواست تحصیل ٹریئری آفس میں جمع کروا نے کے بعد اس سٹاک کی قیمت نقدی شکل میں اپنی رقم واپس لے سکتے ہیں ۔اس اطلاع کے بعد ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں کی انتظامیہ کو یہ چٹھی سرکاری طور پر ارسال کر دی ہے ۔

خبر کی اطلاع ملنے پر ضلع بھر کے اسٹامپ فروش حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ہر تحصیل میں موجود انجمن برائے اسٹامپ فروشاں نے ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ( ریونیو ) ضلع جہلم کاشف علی ڈوگر کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button