جہلمویڈیوز

پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کا دوسرا کانووکیشن، طلبا اور طالبات خوشی سے نہال ۔ عادل چوہدری کی رپورٹ

جہلم: پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کا دوسرا کانووکیشن، طلبا اور طالبات خوشی سے نہال، چار ڈیپارٹمنٹس کے 301 طلباء وطالبات کو ڈگریاں دی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں سالانہ تقسیم اسناد کی دوسری تقریب منعقد کی گئی جس میں تین سو سے زائد جن میں 193 طلباء اور 108 طالبات نے اپنی ڈگریاں وصول کیں۔
یونیورسٹی کے چار ڈیپارٹمنٹس جن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، لاء، بزنس ایڈمنسٹریشن اور کامرس شامل ہیں تین سو سے زائد طلباء اور طالبات میں مہمان خصوصی ڈاکٹر نیاز احمد اختر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے ڈگریاں تقسیم کیں۔
اس موقع پر طلباء اور طالبات اپنی اس کامیابی پر بے حد خوش دکھائی دیئے اور خوشی میں اپنی ٹوپیاں بھی اچھالتے رہے ۔

والدین کہتے ہیں کہ ہم یونیورسٹی کی تعلیم سے نہ صرف خوش ہیں بلکہ اس کی ترقی کے لئے دعا گو بھی ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس نہ صرف ضلع جہلم بلکہ قریبی علاقوں سے علم کی پیاس بجھانے والوں کے لئے ایک تحفہ ہے
وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے نہ صرف کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی بلکہ جہلم کےشہریوں کو میڈیکل کی کلاسز بھی جلد شروع کرنے کی خوشخبری بھی سنا دی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس ڈاکٹر مدثر غفور، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق ، پروفیسر خالد محمود، پروفیسر ممتاز انور، رؤف نواز، محمد اکرم چوہدری، ڈی ایس پی سٹی شاہد صدیق ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عثمان سندھو،سٹیٹ آفیسر فیصل میاں، ہارون اقبال،محمد مبشر حسین، تبسم ریاض کے علاوہ یونیورسٹی کے تمام تدریسی سٹاف اور انتظامی سٹاف موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button