جہلم

ممتاز سینئر صحافی ملک آصف کھوکھر نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل آف پاکستان کے چیف میڈیا ایڈوائزر مقرر

لاہور/جہلم: نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کا اجلاس گزشتہ روز لاہور میں منعقد کیاگیا جس میں ممتاز سینئر صحافی ملک آصف کھوکھر کو نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل حکومت پاکستان کا چیف میڈیا ایڈوائزر مقرر کردیاگیا۔

مرکزی چیئرمین نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل آف پاکستان کے میاں عبدالوحید نے ان کا نوٹیفکیشن باقاعدہ جاری کردیا جس کے باعث انہوں نے اپنی ذمہ داری شروع کردی۔

میاں عبدالوحید نے تنظیم سازی کے سلسلے میں پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد جموں کشمیر گلگت بلتستان میں امن قائم کرنے اور انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل اور تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرکے تمام مسلک کے درمیان اتحاد یکجہتی کے سیمینارز منعقد کرکے آگاہی دینے کیلئے ملک آصف کھوکھر کو نیشنل پیس اینڈ جسٹس کا چیف میڈیا ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایسے سینئر صحافی کو اس کونسل میں شامل ہونا ضروری ہے اورمیں امید کرتا ہوں کہ ملک آصف کھوکھر اپنی نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے پہلے سے بڑھ کر مستعدی اور دلجمعی سے کام کرینگے اور اخوت رواداری استعدال پسندی برداشت اور بردباری جیسی اعلی انسانی اقدار کے فروغ کیلئے کام کرینگے میں اللہ تعالی سے دعاگو ہوں کہ یہ عہدہ ان کو ترقی کی منازل تہہ کرنے میں اہم ذینہ ثابت ہو۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button