پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل، ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

پنڈدانخان کے علاقے ڈھنگووال میں لڑکی اور لڑکا غیرت کے نام پر قتل،دونوں کی لاشیں گھر کے کمرےسے ملی،دونوں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا گیا، لاشیں سول ہسپتال پنڈدادنخان منتقل، مقتول کے والد عمر حیات کی درخواست پر چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، ملزمان نے اقبال جرم کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈدادنخان کے علاقہ ڈھنگوال میں 19سالہ ثناء ولد ارشد اور 27سالہ غلام عباس ولد عمر حیات کو ثناء کے والد ارشد اور چچا نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، نوجوان عباس کا تعلق ملکوال کے علاقہ بادشاہ پور سے اور وہ لڑکی کا پھوپھی زاد ہے۔اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پنڈدادنخان موقع واردات پر پہنچ گئے،پولیس نے لاشوں کو سول ہسپتال پنڈ دادنخان میں منتقل کردیا۔

پولیس نے مقتول غلام عباس کے والد عمر حیات کی مدعیت میں لڑکی ثناء کے والد ارشد سمیت تین نامزد اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے نامزد ملزمان کو حراست میں لے کر آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا،غیرت کے نام پر قتل کرنے والے ملزمان نے اقبال جرم کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button