دینہ

مسلم لیگ ن کمزور کے سامنے شیر جبکہ طاقت ور کے سامنے گیدڑ ہے۔ ڈاکٹر کوثر ناہید

دینہ: سابق نااہل وزیر اعظم نوازشریف نے عدلیہ کے خلاف محاذ آرائی شروع کر رکھی ہے۔ مسلم لیگ ن کمزور کے سامنے شیر جبکہ طاقت ور کے سامنے گیدڑ ہے ۔نہال ہاشمی کا انجام سب کے سامنے ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر کوثر ناہید رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی نے تحصیل دینہ کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے عدلیہ اور فوج کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے۔نہال ہاشمی کا انجام سب کے سامنے موجودہے اصل میںمسلم لیگ ن کمزور کے سامنے شیر جبکہ طاقت ور کے سامنے گیدڑ ہے۔

ڈاکٹر ناہید کوثر نے کہا کہ ماضی کے قابل مذمت کارناموں کے خوف سے نواز شریف معاشرے میں افراتفری پھیلانے میں مصروف عمل ہیںہمیں چاہیے کہ ملکی مفاد کی خاطرملک کی سا لمیت سے کھیلنے والوں کے خلاف جہاد کریںاور ہماری یہ بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ریاست کے مفادات کا خیال رکھیں۔ ایسے افراد اور جماعتوں پر نظر رکھیں جو ملکی بد امنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی قیادت کے فقدان کی وجہ سے ملک بین الاقوامی سطح پر اپنامقام کھو چکا ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ 2018کے الیکشن میں اس سیاسی جماعت کو ووٹ دیں جس کو ملک پاکستان کا وقار عزیز ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button