ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں 20 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

0

ڈومیلی: علاقہ میں 20 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے نواحی علاقہ رسیلہ کھارکا کے رہائشی 20سالہ ولید ولد راجہ ظفر نے والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔

حالت غیر ہونے پر نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی جان کی بازی ہار گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ڈومیلی بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.