حکومت عالمی سطح پر کشمیر کو آزاد کرانے کے لیے اہم کردار ادا کرے۔ حافظ ممتاز ملک

0

کھیوڑہ: موجودہ حکومت کو چاہیے کہ عالمی سطح پر کشمیر کو آزاد کرانے کے لیے اہم کردار ادا کرے، جماعت اسلامی نے کشمیریوں کی آزادی کے لیے ہر پلیٹ فورم پر آواز بلند کی مظلوم کشمیری عوام کئی سالوںسے بھارت کی جانب سے بد ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ظالمانہ تشدد کا سامنا کر رہے ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور شہ رگ کی حفاظت کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔
ان خیالات کا اظہار حافظ ممتاز ملک تحصیل امیر جماعت اسلامی نے مقامی ریسٹورنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے سب سے پہلے جماعت اسلامی پاکستان نے آواز بلند کی اور عملی طور پر مظاہرہ کیا کشمیر کی آزادی تک جماعت اسلامی کا ہر کارکن چین سے نہیں بیٹھے گا حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ کشمیر کو آزاد کرانے کے لیے ہر پلیٹ فورم پر آواز بلند کریں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کوآزادی دلانے کے لیے تمام تر سیاسی مخالفت کو ختم کر ایک پلیٹ فورم پر متحد ہو کر کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کر لیا تھاجماعت اسلامی ملک بھر میں 5فروری کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منائے گا اس موقع پر سابق صوبائی امیدوار جماعت اسلامی حاجی اعجاز احمد ملک عبدالاحد احمد گوندل ڈائریکٹر دارارقم سکولز خالد ریحان و دیگر کارکن بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.