پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر پر کھیوڑہ میں کوئی بھی تقریب منعقد نہ ہوئی

0

کھیوڑہ: شہر میں میونسپل کمیٹی انتظامیہ ،سیاسی پارٹیاںو مذہبی جماعتوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نہیں نکالی اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تقریب کی، چیف آفیسر بلدیہ کھیوڑہ کی طرف سے صرف دکھاوے کے لیے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بینر آویزاں کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر ضلع جہلم کا آبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا شہر ہے پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں تمام سرکاری اداروں کو 5فروری کا دن کشمیری بھائیوں کے یکجہتی کے طور پر منانے کے احکامات دئیے ہوئے تھے اور ڈی سی جہلم کی طرف سے ضلع بھر میں 5فروری یوم یکجہتی کے طور پر منانے کے احکامات جاری کیے ہوئے تھے۔

افسوس کہ کھیوڑہ میونسپل کمیٹی چیف آفیسر کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بینر تو دکھاوے کے لیے آویزاں کیے گئے مگر عملی طور پر 5فروری یوم یکجہتی کے طور پر منانے کے لیے نہ ریلی نکالی اور نہ ہی کسی قسم کی تقریب منعقد ہوئی۔

سیاسی پارٹیوں میں پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی و دیگر مذہبی تنظیمیں این جی اوز نے بھی 5 فروری کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی منانے کے لیے ریلیاں نہیں نکالی اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تقریب کی صرف کشمیریوں کے ساتھ دکھاوے کے لیے بڑے بڑے دعوے کیے جاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.