پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
80,463
+4,065 (24h)
اموات
1,688
+67 (24h)
صحت یاب
28,923
35.95%
زیر علاج
49,852
61.96%
دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں کورونا وائرس سے ایک اور شخص جاں بحق، تعداد 2 ہو گئی

دینہ: ضلع جہلم میں کورونا وائرس کا ایک اور شخص جاں بحق، کورونا سے جاں بحق ہونے والا شخص فیملی کے ساتھ برطانیہ سے پاکستان آیاتھا، ضلع جہلم میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 28 ہو گئی۔

دینہ کے نواحی علاقہ میرا ں آباد کا رہائشی 65سالہ شخص عبدالعزیز ولد پونا خان جوکہ چند روز قبل برطانیہ سے اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان آیا ہوا تھا اور طبیعت خراب ہونے پر چیک کروایا گیا تو رپورٹ مثبت آئی جس پر اسے تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ تقریباً20روز تک زیر علاج رہا اور کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

مرحوم کی نمازجنازہ آبائی گاؤں میراں آباد دینہ میں ادا کی گئی جس میں اہل خانہ کے 2سے 3افراد کو شرکت کی اجازت ملی۔ اس موقع پر پولیس اور پاک آرمی و ریسکیو بھی موقع پر موجود رہی۔

یاد رہے کہ ضلع جہلم میں کوروناوائرس سے دوسری ہلاکت ہے اور دونوں کی ٹریول ہسٹری بیرون ملک کی ہے، اس سے قبل سوہاوہ کی عورت بھی راولپنڈی ہسپتال میں جاں بحق ہوئی تھی جبکہ ضلع جہلم میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close