تارکین وطن

سلاؤ، پاکستانی نژادطالبہ رقیہ بیگم لیبرپارٹی کی کونسلر کیلئے امیدوارنامزد

سلاؤ: پاکستانی نژاد خواتین ہر گزرتے دن کے ساتھ برطانوی معاشرے میں اپنی اہمیت منواتی جا رہی ہیں لندن کے نواحی شہر سلاؤ میں منعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ رقیہ بیگم کو گریجویٹ کرنے پر مبارکباد کے ساتھ ساتھ لیبر پارٹی کی جانب سے آئندہ الیکشن میں کونسلر کی سیٹ کے لئے بھی نامزد کر دیا گیا۔

تقریب کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے روقیہ بیگم نے کہا کہ پاکستانی نژاد خواتین کو اپنی اہمیت منوانے کے لئے سامنے آنا ہو گا ۔تقریب کی مہمان خصوصی مئیر آف سلاو عشرت ناز شاہ نے اس موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نژاد برطانوی خواتین کے لئے تعلیم سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے کیونکہ تعلیم حاصل کیے بغیر پاکستانی خواتین برطانوی معاشرے میں پنپ نہیں سکتیں ۔

تقریب میں سلاو کی سیاسی و سماجی شخصیات مئیر آف سلاو کونسلر عشرت شاہ، کونسلر چوہدری شفیق، چوہدری عامر حسین، چوہدری مطلوب حسین، چوہدری قیصر، چوہدری یاسر، چوہدری حق نواز،چوہدری سفیر، چوہدری اعجاز سمیت دیگر کئی اہم افراد نے شرکت کی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستانی نژاد برطانوی خاندانوں میں مخلوط نظام تعلیم کی وجہ سے لڑکیوں کو اعلی تعلیم دلوانے کا رحجان کم تھا لیکن اب اسمیں بہت تبدیلی آ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button