تارکین وطن

شہبازشریف مسلم لیگ ن کومتحدرکھ سکتے ہیں۔ اقبال سندھو

لندن: اقبال سندھو انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ (ن) یو کے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن یو کے شہباز شریف کا مسلم لیگ ن کا صدر بننے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں شہباز شریف ہی ایک ایسی شخصیت ہیں جو کہ مسلم لیگ (ن) کو متحد رکھ سکتے ہیں۔ شہباز شریف نے پنجاب میں بے تحاشا کام کیا اور اپنے آپ کو ایک فرض شناس اور محب وطن پاکستانی کے طورپر ثابت کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں مسلم لیگ ن اور نواز شریف ایک دوسرے کے لئے ناگزیر ہیں شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان دوریاں بڑھانے کی تمام تر کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔ شہباز شریف کو نواز شریف کا اور مسلم لیگ کے ورکروں کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ انشاء اللہ نواز شریف اور شہباز شریف ملکر پارٹی کے اس مشکل وقت میں بحران سے نکالیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button