سوہاوہاہم خبریں

ہائی سکول کرونٹہ میں سرجلال خان ویلفیئر کونسل کے زیر اہتمام پہلے ایجوکیشنل ٹیلنٹ ایوارڈز کا انعقاد

سوہاوہ: گورنمنٹ ہائی سکول کرونٹہ میں سرجلال خان ویلفیئر کونسل کے زیر اہتمام پہلے ایجوکیشنل ٹیلنٹ ایوارڈز کا انعقاد، یونین کونسل پیل بنے خان اور یونین کونسل لہڑی کے دس گورنمنٹ سکولوں کے جن طلباء وطالبات نے امسال میٹرک کے امتحان میں امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کی انکی حوصلہ افزائی کے لئے شیلڈز اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول کرونٹہ میں سرجلال خان ویلفیئر کونسل کی جانب سے پہلے ایجوکیشنل ٹیلنٹ ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ممبرقومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف، ممبرصوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، چیئرمین اختر ویلفیئر محمد شیراز کیانی،پرنسپل گورنمنٹ بوائز کالج سوہاوہ پروفیسر سید ساجد علی شاہ بخاری، سیاسی وسماجی شخصیات راجہ زاہد عزیز کیانی،راجہ قیصردستگیر کیانی، چوہدری محمد سعید، چوہدری محمد اسلم، حافظ عظمت علی اعوان،علاقہ بھر کے سکولوں کے اساتذہ فہد عزیز، راجہ عزیز انور، مرزا مختار احمدودیگر سمیت طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔
علاقہ میں تعلیم کے فروغ کے لئے سر جلال خان ویلفیئر کونسل کی جانب سے امسال میٹرک کے امتحان میں امتیازی نمبروں سے پاس ہونے والے یونین کونسل پیل بنے خان اور یونین کونسل لہڑی کے دس گورنمنٹ سکولوں کے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ان میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔
علاقہ بھر کے عوام کی جانب سے سرجلال خان ویلفیئر کونسل کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے تمام عہدیداران وممبران چوہدری لیاقت علی، راجہ تسلیم احمد کیانی، راجہ آزاد سیماب کیانی، سید توقیر شاہ بخاری، طلعت مسعود، چوہدری بشارت لارا، انسپکٹر شیراز کیانی، رضوان جانی ودیگر کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔
سرجلال خان ویلفیئر کونسل کی جانب سے علاقہ میں تعلیم کے فروغ کے لئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے اس سلسلہ کو جاری و ساری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button