دینہ

قربان حسین اور فوق شیرباز کا میانی کلرہ کا دورہ، معززین علاقہ نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا

دینہ: پاکستان تحریک انصاف میں عوام کی شمولیت کا سلسلہ تیز ہو گیا ،صوبیدار چوہدری قربان حسین کی سربراہی میں چوہدری فوق شیر باز سابق ناظم یو سی لدھڑ ہمراہ ٹیم دیانی کلرہ گاؤں آمد ،معززین علاقہ نے چوہدری قربان حسین آف تین پورہ پر مکمل کا اتحاد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کے نواحی گاؤں میانی کلرہ کے مکینوں سے چوہدری فوق شیر باز سابق ناظم یو سی لدھڑ چوہدری مناظر حسین، بابومنیر نے علاقہ تین پورہ کی معروف سماجی ،سیاسی شخصیت صوبیدار چوہدری قربان حسین کی سربراہی میں ملاقات کی ۔پورے گاؤں نے صوبیدار قربان حسین آف تین پورہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور لدھڑ ہاؤس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ صوبیدار قربان حسین ہمارے سربراہ ہیں آپ جس طرف کہیں گے ہم لبیک کہیں گے۔

اس موقع پر میاں رفیق میاں اختر ،میاں اصغر،میاں منور ،میاں ظہور ،میاں نصیر ،میاں غضنفر،میاں سلیم ،میاں عباس ،میاں الیاس ،میاں رقیب ،میاں حنیف،میاں اختر،میاں،اخمت،حاجی ابرار آف موہال بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ صوبیدار چوہدری قربان حسین علاقے بھر کی عوام کے پسندیدہ بزرگ شخصیت ہیں اور علاقہ ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button