جہلم: تھانہ سول لائن جہلم پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے سینکڑوں پتنگیں کیمیکل ڈور برآمد کر لی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ سول لائن عمران کیانی کے مطابق مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی، ایک ملزم گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کو بھی جلد گرفتار کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔