کھیوڑہ میں دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے آگاہی سیمینار کا انعقاد

دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے ورزش اور اچھی خوراک کے استعمال کے علاوہ ٹینشن سے دور رہیں ۔ڈاکٹر جنرل (ر) اظہر کیانی

0

پنڈدادنخان: ڈاکٹر ز فورم پنڈدادنخان اور پی ایم اے جہلم کے زیر اہتمام کھیوڑہ کے نجی میرج ہال میں دل کی بیماریوں سے بچاؤ کی آگاہی کے لیے سیمینار کا انعقاد ہوا۔

تحصیل پنڈدادن خان جہلم چکوال کے ڈاکٹروں سمیت مقامی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ماہر امراض دل ڈاریکٹر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈ یالوجسٹ ڈاکٹر جنرل (ر) اظہر کیانی تھے، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر جاوید اقبال اوان نے کہا کہ اس پسماندہ علاقے میں دل کی بیماریوں کے لیے کوئی علاج گاہ نہیں ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے اس سیمینار کا اہتمام کیا ہے اور ہم ڈاکٹر جنرل (ر) اظہر کیانی کے مشکور ہیں جنہوں نے اپنے مصروفیات میں سے وقت نکالا۔

انہوں نے کہا ہم دوسری بیماریوں پر بھی آگاہی سیمینا کریں گے تا کہ عوام کو مختلیف بیماریوں سے اگاہی حاصل ہو اور وہ غلط علاج نہ کراتے رہیں ۔

ڈاکٹر جنرل (ر) اظہر کیانی نے سلائیڈ کے ذریعے حاضرین کو دل کی بیماریوں سے متعلق آگاہی اور ان سے بچاؤ کے طریقوں کی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے ورزش اور اچھی خوراک کے استعمال کے علاوہ ٹینشن سے دور رہیں ۔

انہوں کہا مجھے فخر ہے کہ میرا تعلق بھی اسی علاقہ سے ہے اور میرے پاس اپنے علاقہ سے کوئی بھی آتا ہے تو میں اس کا علاج فری کرتا ہوں کیونکہ مجھے پتہ ہے کہ میرا علاقہ پسماندہ ہے اور یہاں کے لوگ اتنامہنگا علاج نہیں کرا سکتے۔انہوں نے عوام کے مطالبہ پر کہا کہ وہ اپنی ٹیم بھیج کر تحصیل بھر کے ڈاکٹروں کو دل کی بیماریوں سے بچاؤ ٹریننگ دیں گے تا کہ دل کے مریض کو فسٹ طبی امداد مل جائے تا کہ وہ علاج کے لیے بروقت ہسپتال تک پہنچ سکے واضع رہے۔


دل کی بیماریوں سے بچاؤ سے آگاہی سیمینار اپنے نوعیت کا پہلا بہت بڑا سیمینار تھا اور پروگرام ایک گھنٹے کا تھا جب کہ تین گھنٹے تک جاری رہا اور عوام پھر بھی چاہتی تھی کہ سیمینار جاری رہے۔

سیمینار کی زبردست کامیابی پر اہل علاقہ اور عوام دوست گروپ نے پنڈدادنخان ڈاکٹر ز فورم پنڈدادنخان اور پی ایم اے جہلم اور ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

آخر میں مہمان خصوصی ماہر امراض دل ڈاریکٹر راولپنڈی انسیٹیوٹ آف کارڈ یالوجسٹ ڈاکٹر جنرل (ر) اظہر کیانی کو شیلڈ دی گئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.