دینہ

منگلا روڈ دینہ پر لوڈرر کشہ اچانک روڈ پر آ جانے سے تیز رفتار کار سے ٹکر ا گیا

دینہ: منگلا روڈ پر لوڈرر کشہ اچانک روڈ پر آ جانے سے تیز رفتار کار سے ٹکر ا گیا ،کار بڑے نالے میں جا گری جس میں دو افراد سوار تھے محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق منگلا روڈتاجپوری مسجد کے پاس ایک لوڈر رکشہ روڈ کے ساتھ کھڑا تھا کہ اچانک روڈ پر آ گیا جس میں کوئی بھی سوار نہیں تھا جبکہ دینہ سے منگلا جانے والی کار اسی دوران رکشہ روڈ پر ہونے کی وجہ سے اس سے ٹکرانے کے بعد بڑے نالہ میں گر گئی ۔

کار میں دو افراد سوار تھے جو بالکل محفوظ رہے ،عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت کار کو نالے سے باہر نکالا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button