پی ایم ڈی سی کھیوڑہ کے 131 عارضی ملازمین نوکریوں سے فارغ

0

کھیوڑہ: پی ایم ڈی سی انتظامیہ نے کھیوڑہ پراجیکٹ سے 131 عارضی ملازمین کو 31دسمبر تک نوکری سے فارغ کرنے کا وارننگ لیٹر جاری کر دیا، رہنما پی ٹی آئی و قانون دان فیصل چوہدری نے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور عارضی ملازمین کو نوکری پر بحالی کی یقین دہانی کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی انتظامیہ کی گورنر میٹنگ میں فیصلہ کے مطابق پی ایم ڈی سی کھیوڑہ پراجیکٹ پر 131عارضی ملازمین کو نوٹس جاری کر دیا گیا کہ عارضی ملازمین کو 31دسمبر کو نوکری سے نکال دیا جائے گا۔

نوٹس ملتے ہی مذکورہ ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس پر انھوں نے پی ایم ڈی سی گیسٹ ہاوس کھیوڑہ میں آئے ہوئے رہنما پی ٹی آئی و قانون دان فیصل چوہدری جو کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بھائی ہیں سے وفد کی شکل میں ملک باصر کھوکھر کی سربراہی میں ملاقات کی جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فیصل چوہدری نے وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

فیصل چوہدری نے وفاقی وزیر کوکہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو روز گار اور نوکریاں فراہم کرنے کا منشور لے کر اقتدار میں آئی ہے لہذا متاثرہ ملازمین جو کہ گزشتہ کافی عرصہ سے انتہائی قلیل اجرت پر اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں ان کو اس زیادتی کا نشانہ بننے سے بچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مورخہ 7دسمبر کو پی ایم ڈی سی ہیڈ آفس اسلام آباد میں بورڈ کی میٹنگ میں اس سنگین اقدام کو عملی جامہ پہنانے کا منصوبہ بنایا جا چکا ہے جس پر وزیر پیٹرولیم نے اس مسئلہ پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ انشاء اللہ ان عارضی ملازمین کی ملازمت کا دفاع کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.