برمنگھم میں زیر علاج جہلم کا نوجوان نصراللہ انتقال کر گیا

0

برمنگھم:برطانیہ کے شہر برمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال میں زیر علاج جہلم کے علاقہ چھپراں کے نوجوان نصر اللہ دار فانی سے کوچ کرگئے، پاکستانی نژاد نصر اللہ خان دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

ڈاکٹرز نے نصر اللہ خان کے مرض کو لاعلاج قرار دیا تھا، گزشتہ ہفتے نصر اللہ کی خواہش پر ان کے اہل خانہ کو برطانیہ بلایا گیا تھا جس میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

پاکستانی شہری نصراللہ کے اہل خانہ 30 جنوری کو ان سے ملنے کوئن الزبتھ اسپتال پہنچے تھے جہاں 9 برس بعدان کی پہلی ملاقات ہوئی تھی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نصراللہ کی اہلیہ اور بچوں کو برطانوی ویزا جاری کیا تھا جبکہ پاک فوج کی جانب سے نصراللہ کے بیوی بچوں کے برطانیہ سفر کے انتظامات کیے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.