جہلماہم خبریں

جہلم میں جھونپڑی میں آتشزدگی سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 1 شدید زخمی

جہلم: نو گراں کے قریب جھونپڑی میں آگ لگ گئ، 3 افراد آگ سے جھلس جانے کی وجہ سے شدید زخمی، دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ایک زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواح میں نوگراں کے قریب جھونپڑی میں جل گئی جس کے نتیجہ میں محمد حیات ولد اللہ دتہ عمر 85سال اور اس کا 40سالہ بیٹا محمد شریف جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آگ جھونپڑی کے اندر حقہ کی چنگاڑیوں سے لگی۔ ریسکیو1122 کے عملے نے فوراً موقع پر پہنچ کر تقریباً دس منٹ میں آگ بجھالی۔ ریسکیو آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود کی زیر قیادت جاری رہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button