ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کا مذ بح خانہ جہلم کا اچانک دورہ، ڈاکٹر کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے صبح 6 بجے مذ بح خانہ جہلم کا اچانک دورہ کیا، ڈاکٹر کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وی او کو وارننگ دی، انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک سید کمال ناصر کو ہدایت دی کہ اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنا کر شہر میں معیاری گوشت فراہم کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ شہر یوں کو مضر صحت گو شت سے بچا نے کے لئے فو ڈ انسپکٹرز کی جا نب سے شہر بھر میں مو جود میٹ سیل پوا ئنٹس کے خصو صی دورے کئے جا ئیں اور ما لکان کو پا بند کیا جائے کہ وہ متعلقہ اداروں سے تصدیق شدہ گوشت کی فرو خت کر یں۔ انہوں نے کہا کہ جہلم کے مذبح خا نے کو ماڈل بنانے کے لئے انتظامی دورے کیے جائیں گے ، وٹنری افسر کی غیر حاضری ہرگز برداشت نہ کی جائیگی۔

ڈپٹی کمشنر نے مز ید کہا کہ مذ بح خا نے کو تمام ضروری اشیاء سے آ را ستہ کیاجائے نیز اس کی مستقل صفائی کے لئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک سید کمال ناصر کو کو خصو صی ہدا یت کی کہ میٹ سیل پو ائنٹس کے بھی خصو صی دورے کر کے ان کے گو شت کا معیا ر و صفا ئی چیک کی جائے نیز ڈاکٹر سمیت دیگر اسٹاف کی عدم موجودگی میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.