جہلم

جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب گورنمنٹ ہائی سکول بدو میں منعقد ہوئی

جہلم: جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب گورنمنٹ ہائی سکول بدو میں منعقد ہوئی۔ نظامت کے فرائض اردو کے معلم احسان شاکرنے انجام دیے ۔حسن علی نے تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا۔

نعت رسول مقبولﷺ پڑھنے کی سعادت احمد رضا،حفیظ الرحمان،نعمان عاشق،ابرار احمد،ارسلان صغیر،محمد مبشر،جواد علی ،محمد حمزہ نویداور لیب اٹینڈنٹ منظور حسین نے حاصل کی۔ احسن سلطان اور شہباز صبور نے تقاریر کی صورت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے ایک کوئز پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

اساتذہ کی جانب سے حافظ محمد عمر ایس ایس ٹی، حافظ محمد عمر ای ایس ٹی اور برہان الحق پی ایس ٹی نے میلاد النبی ﷺ کے موضوع پر خطاب کیا۔سکول کے صدر معلم محمد آصف گوندل نے حضور ﷺ سے حقیقی معنوں میں محبت کرنے کے حوالے سے صدارتی خطبہ دیا۔

تقریب کے اختتام پر طلبا میں نمایاں کارکردگی کے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

ایک تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button