جہلم

محرم الحرام؛ ضلع جہلم میں موبائل فون سروس معطل

جہلم: ضلع جہلم میں موبائل فون سروس معطل ہوگئی جورات 10 بجے تک بند رہے گی۔

9 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی کےلئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ موبائل فون سروس معطل اور ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے موقع پرضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں کے متعدد مقامات پر موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے،موبائل سروس 9 اور10 محرم کو صبح 7 سے رات 10 بجےتک بند رہے گی۔

جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلوسوں کی گزر گاہوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا ہے جبکہ ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا گیا ہے۔

ضلع جہلم میں دو روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button